عزیزآباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی متعدد اسٹریٹ کرائم سمیت، اسٹریٹ کریمنلز کو اسلحہ کرائے پر دینے والا ملزم گرفتار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

عزیزآباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی متعدد اسٹریٹ کرائم سمیت، اسٹریٹ کریمنلز کو اسلحہ کرائے پر دینے والا ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت نعمت اللہ عرف مت اللہ ولد محمد نور کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون اور نقدی برآمد

گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

ملزم نے بتایا کہ واردات میں اس کے ساتھ ذیشان، آصف عرف قبا، سیفور، نعمت اللہ عرف مطا، حسین علی، صدیق عرف مامے اور نانک شامل ہیں

ملزمان کا 10/15 لڑکوں کا گروپ ہے جو موبائل فون، نقدی سمیت موٹر سائیکل چھیننا دوکانوں پر ڈکیتی کرنے میں ملوث ہیں

ملزمان نے ناظم آباد، بورڈ آفس اور اطراف میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

ملزم نے بتایا کہ عیدالفطر پر نور محمد عرف بھالو اور احمد عرگ گنجوڑئی نے اس سے اسلحہ کرائے پر حاصل کیا تھا اور میٹرک بورڈ آفس پر دورانِ ڈکیتی شہری کو گولی ماری تھی

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

Share.

Comments are closed.