راولپنڈی
توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اورحساس تنصیبات پر حملہ، راولپنڈی پولیس اب تک 17 مقدمات میں 264 افراد کو گرفتار کرچکی ہے
مقدمہ نمبر 708 تھانہ آراے بازار (جی ایچ کیو کیس) میں کل گرفتار شرپسندوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 23 شرپسندوں کو گرفتار کیاگیا
دیگر مقدمات میں 198 شرپسند گرفتار کیے جاچکے ہیں، حساس اداروں پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمات میں گزشتہ روز 27شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا،
ایس ایس پی انوسٹیگیشن زنیرہ اظفر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی حساس اداروں سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے، پہلے سے جیل بھجوائے گئے 90کے قریب ملزمان کو بھی شواہدکی بنیاد پر ان مقدمات میں قانون کے مطابق طلب کیا جارہاہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
پر تشدد کاروائیوں میں ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او رتہ امرال سمیت 29 افسران و جوان زخمی ہوئے، 20 کے قریب پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
ہر ڈویژن کی تفتیشی ٹیمیں الگ سے تما م مقدمات پر کام کررہی ہیں، توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا، شرپسندوں کی لیڈر شپ کی گرفتاریوں کے لیے بھی ریڈز کیے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
گزشتہ روز گرفتار ہونے والے شرپسند وں میں احسان، عبداللہ،ادریس، وقاص، ایاز،قمر الزمان،عمر،علی حسین،فرہاد اللہ،عصمت،ابوبکر،قمر زمان،سجاد منیر،نبیل،صداقت،نعمان،عامر شاہد،فرہاد،شہریار،لعل شاہ،اکمل، عدیل، پیرزادہ شہباز، ارشد،منور اورسید قمر شامل ہیں،
شرپسند ملزمان کو قرارواقعی سزادلوانے کے لیے تما م قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
راولپنڈی پولیس کے افسران وجوانوں نے مسلسل انتھک محنت اور پیشہ وارانہ مہارت سے شرپسندکاروائیوں کو کنٹرول کیا، قانون کا بلاتفریق نفاذ،امن عامہ کا قیام اورحساس تنصیبات کی حفاظت راولپنڈی پولیس کا قومی فریضہ ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
حالیہ پرتشدد کاروائیوں کے دوران راولپنڈی پولیس کا عزم، ڈسپلن اورکارکردگی لائق تحسین ہے، سی پی او
راولپنڈی کی تمام اہم شاہراوں، کاروباری مراکز اور چوک کھلے رہے، راولپنڈی میں مری روڈ،مال روڈ، ائیرپورٹ روڈ،پشاور روڈ،داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں رہی۔ سی پی او