راول انٹرچینج اورمارگلہ ٹاؤن میں اپٹیکل فائبر پولز پر نصب کر دی گئی افسران موقف دینے سے گریزاں ہیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ٹیلی کام سیکشن اور اپٹیکل فائبر انٹرنیٹ کمپنیاں ملی بھگت قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہے

راول انٹرچینج اورمارگلہ ٹاؤن میں اپٹیکل فائبر پولز پر نصب کر دی گئی افسران موقف دینے سے گریزاں ہیں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈرائیکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن میں نااہل کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی من پسند تعیناتی اور لوٹ مار سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے سکائی سائنز،ہورڈنگز،بس شیلٹرز پر غیر قانونی تشہیری مہم کے بعد ڈی ایم اے ٹیلی کام سیکشن میں بھی سنگین بےضاطگیاں سامنے آئی ہیں،راول انٹرچینج اور ملحقہ مارگلہ ٹاؤن میں زمین دوز ہونے کے بجائے اپٹیکل فائبر پولز پر نصب کر دی گئی اور زرائع کے مطابق اس متعلق ڈی ایم اے سے کوئی اجازت نامہ طلب کیا گیا اور نا ہی فیس جمع کروائی گئی ہے،زرائع کے مطابق قریبی علاقوں میں اپٹیکل فائبر بچھانے کیلئے کمپنیوں نے ڈی ایم اے کرپٹ عملے سے ساز باز اور بھاری رشوت دیکر چند میٹر را لینڈ پر اپٹیکل فائبر بچھانے کی اجازت لیکر کئی کلومیٹر طویل اپٹیکل فائبر بچھا کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ انٹرچنج کے انتہائی قریبی علاقوں میں اپٹیکل فائبر سٹریٹ لائٹ اور بجلی کے کھمبوں پر نصب کر دی گئی ہے جو قوائد کی سنگین خلاف ورزی ہے ان پولز سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں اپٹیکل فائبر کے زریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو نقصان پہنچ سکتا ہے،اس متعلق ڈی ایم اے میں اعلی عہدوں پر موجود افسران اور متعلقہ سیکشن کے اہلکاروں سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

Share.

Comments are closed.