راولپنڈی
وارث خان پولیس کی منشیات کے خلاف اہم کاروائی
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنےوالے گینگ کا سرغنہ سپلائر سمیت گرفتار
ملزمان سے آئس، نشہ آور ممنوعہ گولیاں اورچرس برآمد ،
گینگ کے سرغنہ کامران خان عرف کامی سے آئس، سینکڑوںEcstasy اوردیگر ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں،
گینگ کے سرغنہ کامران نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو آئس اورممنوع ڈرگز سپلائی کرنے کا انکشاف کیا،
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے ایک اور رکن وقار احمد کو گرفتارکرکے 1250گرام چرس بھی برآمد کی ،
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گینگ کے خلاف موثر کاروائی پر سی پی اوسیدخالد محمود ہمدانی کی ایس پی راول ،ایس ڈی پی او وارث خان ،ایس ایچ او وارث خان اورٹیم کو شاباش،
ملزمان سے تفتیش کرکے گینگ کے ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا، ایس پی راول فیصل سلیم
نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے، ایس پی راول فیصل سلیم