نیو ٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے 04 موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

نیو ٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے 04 موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی، اسلحہ اور شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 02 موٹر سائیکل برآمد

زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو راستے میں دم توڑ گیا،

ہلاک ڈاکو کی شناخت شفیق الرحمن کے نام سے ہوئی،

ملزمان کا گینگ جڑواں شہروں میں کار و موٹرسائیکل چھیننے، دہشت گردی اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،

گینگ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے،

چار مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،

واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، 03 فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں علاقہ میں سرچنگ کر رہی ہیں،

ملزمان کی فائرنگ کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی راول، ایس ایچ او نیوٹاون اور ٹیم کو شاباش

راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام کے لئے 24/7 مصروف عمل ہے، ڈولفن اور محافظ کی 63 خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں گشت کر رہی ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

ترجمان راولپنڈی پولیس

Share.

Comments are closed.