گنجمنڈی سے خاتون کی نعش کے اعضاء ملنے کے اندھے قتل کا معمہ ایک ہفتے میں حل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

راولپنڈی

واہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش

گنجمنڈی سے خاتون کی نعش کے اعضاء ملنے کے اندھے قتل کا معمہ ایک ہفتے میں حل

قتل کے بعدنعش کے ٹکڑے کر کے پھینکنے والا درندہ صفت سفاک ملزم ٹیپو میر گرفتار

مقتولہ کی شناخت حنا اکبر کے نام سے ہوئی جو واہ کینٹ سے لاپتہ تھیں

خاتون کے اغواء کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں 17 مارچ کو درج کیا گیا تھا،

واہ کینٹ میں درج مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا،

پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم ٹیپو میر نے مقتولہ حنا کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا،

ملزم کی گزشتہ کچھ سالوں سے مقتولہ سے بات چیت تھی، وقوعہ کے روز مقتولہ سے بحث مباحثہ کے دوران ملزم نے بیلچے سے قتل کر دیا،

سفاک ملزم نے قتل کے بعد نعش کے ٹکڑے کئے جنہیں مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا،

سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملزم کے انکشاف کے بعد مزید تفتیش جاری ہے،

نعش کے مختلف علاقوں میں پھینکے گئے ٹکڑے اور دیگر شواہد کی تلاش کی جا رہی ہے،

نعش کے برآمد شدہ ٹکڑوں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے

اندھے قتل کو چند دنوں میں ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش

Share.

Comments are closed.