راولپنڈی
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی
گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف 04افراد گرفتار
گرفتار افراد میں ڈاکٹر فواد،لیڈی نرس ثوبیہ، پیرامیڈک سٹاف محمد حسنین اور محمدشریف شامل ہیں
ڈاکٹر فواد قبل ازیں بھی ریکارڈ یافتہ ہے،
پولیس کے ریڈ کے وقت بھی غیرقانونی طور پرایک شخص کا گردہ نکال کردوسرے شخص کو لگانے کا عمل جاری تھا،
پولیس نے ڈونر اور ریسیور کو ہسپتال منتقل کردیا ہے،
ملزمان کے قبضہ سے سرجری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمدہوئے، جنہیں قبضہ پولیس میں لیا گیا،
گرفتار ملزمان سے تفتیش کرکے ساتھیوں اور سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا،
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش،
ملزمان کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
ترجمان راولپنڈی پولیس