راولپنڈی
خاتون پر سابقہ شوہر کے تشدد کی شکایت سامنے آنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس
ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم،
نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
ملزم کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے سابقہ اہلیہ کو دوسری شادی سے روکنے کے لئے تشدد کیا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ملزم کی فوری گرفتاری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی راول اور نیوٹاؤن پولیس کو شاباش
خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
ترجمان راولپنڈی پولیس