کلرسیداں ( نامہ نگار) کلرسیداں میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔
پولیومہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کلر سیداں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم بھی موجود تھے۔ پولیو مہم کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ 13 مارچ 2023 سے شروع ہونے والی مہم 19 مارچ تک جاری رہے گی۔