راولپنڈی
کلرسیداں ہسپتال میں دو فریقین میں لڑائی جھگڑے کے معاملہ پر ایس پی صدر کا نوٹس
ایس ایچ او کلرسیداں کو موقع پر پہنچ کر ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم،
پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر 10 افراد کو تحویل میں لے لیا،
ملزمان سے ایک پسٹل اور ڈنڈے وغیرہ برآمد ہوئے،
واقعہ میں فائر لگنے سے ایک شخص جبکہ لڑائی جھگڑے کے دوران دیگر 7/8 افراد زخمی ہوئے ہیں،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قبل ازیں کالج سٹوڈنٹس کا لڑائی جھگڑا ہوا جو ہسپتال آ کر دونوں فریقین میں دوبارہ جھگڑا ہو گیا،
ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر
ترجمان راولپنڈی پولیس