کلرسیداں، روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 26 گاڑیوں کے چالان
مجموعی طور پر 26 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کو سراہا
کلرسیداں (نامہ نگار) کلر سیداں ٹریفک پولیس کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زبردست کاروائی ، 26 گاڑیوں کے چالان مرتب ، ٹریفک پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے، اہلیان علاقہ ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل ابرار سرور قریشی کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر چوہدری محمد قاسم نے
اپنے عملہ چوہدری ماجد، راشد مسعود کیانی ، قاضی عمیر محمد افتخار، بلال اشرف محمد وقاص، ہارون نثار اور سہیل صابر کے ہمراہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے 26 گاڑیوں کے چالان مرتب کر کے 26000 روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی۔ اہلیان علاقہ نے سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا ہے۔