راولپنڈی
صدرواہ پولیس کی موثر کاروائی، اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم شاہدکا اپنے سالے مجاہد خان کے ساتھ دودھ دہی کا مشترکہ کاروبارتھا،لین دین کے تنازعہ پراشتہاری مجرم نے فائرنگ کرکے مجاہد کو قتل کردیاتھا۔تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم شاہد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کا اپنے سالے مجاہد خان کے ساتھ دودھ دہی کا مشترکہ کاروبارتھا،لین دین کے تنازعہ پراشتہاری مجرم شاہد نے فائرنگ کرکے مجاہد کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیاگیا تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔