صدربیرونی پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

راولپنڈی

صدربیرونی پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں روحیل اور قمر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر بلال محمود سلہری نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Share.

Comments are closed.