تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے پولیس ہیڈکانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس

Pinterest LinkedIn Tumblr +

واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان دیگر افسران کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،

ہیڈکانسٹیبل محمد زاہد مری پولیس میں تعینات تھے،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیڈکانسٹیبل محمدزاہد کو جو سول پارچات میں تھے ان کے گھر کے باہرملزم/ ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،

جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،

واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں،

واقعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری

Share.

Comments are closed.