کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)حلقہ پٹوار کہوٹہ کے پٹواری کی ملی بھگت، کہوٹہ شہر میں سرکاری جگہوں پر بااثر لینڈ مافیا قابض، نوٹ دیکھا میرا موڈ بنے کا سلسلہ جاری،
شہر میں سینٹر ل گورنمنٹ، صوبائی گو رنمنٹ اور محکمہ او قاف کی سینکڑوں کنال اراضی پر بڑے بڑے مگھر مچھوں کا قبضہ، کہوٹہ کے واحد لاری اڈے خسرہ نمبر 3362 پر بھی بااثر سیاسی لینڈ مافیا کاقبضہ، اڈے کی کئی کنال اراضی فروخت کر ڈالی، حلقہ پٹوار کہوٹہ کا پٹواری بااثر لینڈ مافیا سے ساز باز کرکے لاکھوں روپوں کی دیہاڑی لگا رہا ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، چیف جسٹس آف سپر یم کورٹ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایف آئی اے، محکمہ انٹی کرپشن کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور سرکاری اراضی پر قبضے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق حلقہ پٹواری کہوٹہ کے پٹواری کی ملی بھگت سے کہوٹہ میں موجود سینکڑوں کنال اراضی جو سینٹر ل گو رنمنٹ، صو بائی گو رنمنٹ، محکمہ اوقا ف، غیر مسلموں کی عبادت گاہیں قبضہ مافیا کے ہتھے چڑھ گئی ہیں جو پٹواری کی ملی بھگت سے بااثر لینڈ مافیا نے فروخت کر دی ہے جبکہ جو باقی ہیں ان پر بڑے بڑے پلازے، کوٹھیاں، دوکانات تعمیر کر لی ہیں جبکہ بو ہڑ بازار میں موجود تالا ب، تھانہ رو ڈ پر موجود تالا ب سمیت دیگر علاقوں میں پانچ تالابوں کو بھی لینڈ مافیا نے فروخت کر دیا ہے جبکہ باقی سینکڑوں کنال اراضی، دو مندروں، سرکاری لاری اڈہ پر بھی بااثر لینڈ مافیا قبضہ کر چکے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، چیف جسٹس آف سپر یم کورٹ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایف آئی اے، محکمہ انٹی کرپشن کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور سرکاری اراضی پر قبضے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے