انسپکٹرز ٹریفک کلر سیداں رانا محمد جہانگیر اور چوہدری محمد قاسم نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ زبردست کاروائی کی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلرسیداں (محمد اصغر عباس بیورو چیف) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ابرار سرور قریشی کی نگرانی میں انسپکٹرز ٹریفک کلر سیداں رانا محمد جہانگیر اور چوہدری محمد قاسم نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ زبر دست کاروائی کی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ کالے شیشے، غلط پارکنگ، بدون رجسٹریشن اور بغیر ہیلمٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد گاڑیاں اور رکشوں کو تھانے میں بند کیا گیا اور اور لوڈنگ کرنے والی کوسٹر
گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے کیے گے مزید تمام ڈرائیوروں کو وارنگ دی گئی کہ آئندہ اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج بھی کیجائیں گے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو عوام الناس میں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ ایسی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی عوام کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔

Share.

Comments are closed.