سابق ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل اوناع راجہ بابر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ مہنگائی بیروز گاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ڈڈیال مسائلستان بنا ہوا ہے تمام محکمے شتر بے مہار ہیں لوگ محکموں کے اندر زلیل و خوار ہو رہے ہیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال (تحصیل رپورٹور).

سابق ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل اوناع راجہ بابر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ مہنگائی بیروز گاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ڈڈیال مسائلستان بنا ہوا ہے تمام محکمے شتر بے مہار ہیں لوگ محکموں کے اندر زلیل و خوار ہو رہے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں پرائس کنٹرول کمیٹی بھی منظر عام سے غائب ہے عوام کو زلیل وخوار کیا جا رہا ہے حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت بھی قبول نہیں ہے عوامی حقوق کے ہم آج بھی محافظ ہیں لوگوں نے بلدیاتی الیکشن میں مجھے بھرپور سپورٹ کیا اس پر اپنی یونین کونسل کے لوگوں کا مشکور ہوں ڈڈیال میں آٹا دالیں گوشت چاول سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں عوام کا مہنگائی سے برا حال ہے حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے نہ کہ عوام پر اور بوجھ ڈالنا ہے عوام کجل اور خوار ہو رہی ہے عوام کے ساتھ آئے روز زیادتیاں ہو رہی ہیں حکومت سو رہی ہے ڈڈیال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے ڈڈیال میرا جنم بھومی ہے انشاء اللہ ڈڈیال کے لوگوں کو کسی میدان میں بھی تنہا نہیں چھوڑوں گا ڈڈیال میرا گھر ہے اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے ڈڈیال میں اس وقت لاقانونیت کی انتہا ہے اداروں کے اندر غریب آدمی کا جینا محال ہے عوامی حقوق کا تحفظ میرا فرض ہے انشاء اللہ عوامی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔۔۔میرا مشن عوامی خدمت ہے عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آیا ہوں لوگوں کے مسائل کو حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انشاء اللہ ہر قدم پر عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا ۔۔۔

Share.

Comments are closed.