کہوٹہ انتظا میہ کی ملی بھگت، بکر والوں نے جنگلات کو تباہ کردیا، گزشتہ چند ماہ قبل جنگلات میں آگ لگنے سے جنگلات تبا ہ ہو گئے تھے، رہی سہی کسر بکر والوں نے اتار دی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)

کہوٹہ انتظا میہ کی ملی بھگت، بکر والوں نے جنگلات کو تباہ کردیا، گزشتہ چند ماہ قبل جنگلات میں آگ لگنے سے جنگلات تبا ہ ہو گئے تھے، رہی سہی کسر بکر والوں نے اتار دی، نئے اگنے والے پو دے تباہ ہو رہے ہیں، بار بار شکایات کے باوجو د اگر محکمہ جنگلات کام کرتا ہے تو اسکے ساتھ کوئی بھی محکمہ تعاون نہیں کرتا، ڈی سی اؤ راولپنڈی فوری نوٹس لیکر اس پر ایکشن لیں اور کہوٹہ کے جنگلا ت میں موجو د بکر وال کو نکالیں تاکہ کہوٹہ کے جنگلات بچ سکیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو کہوٹہ کے جنگلات بر ی طر ح تبا ہ ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت تنو یر ستی آف کھڈیو ٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، چند ماہ قبل لگنے والی آگ نے جنگلات کو تباہ کیا اور رہی سہی کسر بکر والوں نے اتار دی، نئے اگنے والے پو دے بھی تبا ہ ہو رہے ہیں، انہوں نے ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.