کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)
سو شل میڈیا پر جاری سروے میں راجہ عمران ستا ر نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی حلقہ پی پی سات کا ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے، سو شل میڈیا فیس بک پر جاری سر وے میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور عوام نے کھل کر اظہار کیا اور راجہ عمران ستا ر کو فیو رٹ قرار دے دیا، جس کے بعد علاقے کی سیاست میں زیر دست ہلچل مچ گئی، یادرہے کہ راجہ عمران ستا ر تحریک انصاف کے ایکٹو نوجوان رہنماء ہیں جنہوں نے سابقہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امید وار کی بھر پو ر سپو رٹ کرکے انکو ریکارڈ ووٹ دلوائے تھے، کارکنوں اور عوام کی جانب سے تحریک انصاف کی اعلی قیا دت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پیغام دیا گیا کہ حلقہ پی پی سات سے راجہ عمران ستا ر کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا جائے تاکہ تحریک انصاف حلقہ پی پی سات سے کلین سویپ کرے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز سو شل میڈ یا کی مشہو ر ایپ فیس بک پر تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے ٹکٹ کے حوالے سے ایک سروے کر وا گیا کہ حلقہ پی پی سات کا ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے جس پر کارکنان پی ٹی آئی اور حلقہ پی پی سا ت کی عوام نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے نوجوان قیادت راجہ عمران ستا ر کو صو بائی اسمبلی کی سیٹ اور ٹکٹ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا، اس سروے کے بعد علاقے اور حلقے کی سیاست میں زیر دست تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، کارکنوں کی جانب سے نوجوان رہنماء راجہ عمران ستا ر کو کامیاب بنا نا اور اعلی قیادت سے انکو ٹکٹ جاری کرنے کے مطالبے سے سیاست میں زبر دست ہلچل مچ گئی ہے۔