خون سفید ہو گیا سگے بھائی اور بھتیجوں نے برطانیہ میں مقیم بھائی کی جائیداد پر قبضہ کر لیا
برطانیہ میں مقیم90 سالہ بزرگ شہری علی اختر ولد نتھو خان سہوٹ حیال نے اوورسیز پاکستانی کمیشن میں درخواست دی ہے کہ میرا چھوٹا بھائی عبدالعزیز ولد نتھو خان اور اسکا بیٹا طاہر عزیز ولد عبدالعزیز اور دوسرے بھائی کے بیٹے اسد عزیز ولد عدالت حسین، انصر عزیز ولد عدالت حسین، امجد عزیز ولد عدالت حسین سہوٹ حیال نے میری وراثتی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے دس سال پہلے معززین علاقہ نے حد بندیاں کروا دی تھیں مگر چند برس پہلے جب میں نے ان حد بندیوں کو پتھر لگا کر پختہ کرنا چاہا تو مجھے سنگین دھکمیاں دی گئیں درخواست گزار علی اختر ولد نتھو خان نے یہ مؤقف ظاہر کیا کیونکہ انکا کوئی بیٹا نہیں چار بیٹیاں ہیں جن نے نام پہلے ہی وہ اپنی وراثتی زمین کروا چکے ہیں مگر انکے بھائی اور بھتیجے انکو قبضہ دینے کے لیے راضی نہیں درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ میرا بھائی اور بھتیجے بھٹہ خشت کا کاروبار کرتے ہیں میری وراثتی زمین سے لاکھوں روپے کے درخت کاٹ لیے اور زمین سے مٹی اٹھا کر جگہ جگہ گڑھے بنا دیے کیونکہ انکاتعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی ہیں جسکی وجہ سے وہ مجھے میرے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ گزشتہ ڈی ایس پی کہوٹہ کے پاس انکوائری کے لیے بلوایا گیا ہے مگر اسد عزیز ولد عدالت حسین کا کہنا ہے کہ اس کے پاس شاہد خاقان عباسی کا ووٹس ایپ وائس میسج ہے اسکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور انکوائری میں نہ پیش ہونے کا دعوٰی بھی کر رہا ہے۔
Share.