کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)
پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، قائد عمران خان پاکستان کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈ ر ہیں، انہوں نے ہر جگہ ہمیشہ حق کی بات کی اور چوروں لو ٹیروں کے خلاف آواز اٹھائی، اور چوروں لو ٹیروں کو بے نقاب کیا، جس پر پوری قو م آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، انشا اللہ بہت جلد نئے انتخابات کی تاریخ آجائے گی اور تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کر یگی، اور پی ڈی ایم کو عبر تناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چیر مین ستی ویلفیئر ٹر سٹ رہنماء پاکستان تحریک انصاف ساجد ستی آف گلہ نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کو مخالفین جتنا دبانے کی کوشش کررہے ہیں تحریک انصاف اتنی ہی مضبو ط ہو رہی ہے۔