وہدری اظہر صادق کی شاندار اننگز جاری ڈڈیال تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ڈڈیال کے نواحی علاقہ پپلی گھنیر نالے کی تعمیر کا ٹینڈر جاری نالے پر جلد برج کی تعمیر کا کام شروع
انتخابی وعدووں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے چوہدری اظہر صادق کی شاندار اننگز جاری ڈڈیال تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ڈڈیال کے نواحی علاقہ پپلی گھنیر نالے کی تعمیر کا ٹینڈر جاری نالے پر جلد برج کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ٹینڈر باقاعدہ اخبار میں شائع آٹھ ماہ کے انتہائی مختصر ٹائم میں اظہر صادق نے گزشتہ کئی سالوں کی مصنوعی کارکردگی پر پانی پھیر کر رکھ دیا الیکشن میں اہلیان علاقہ پیپلی گھنیر کا سب سے بڑا مطالبہ نالے پر برج کی تعمیر کا تھا جس پر اظہر صادق نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کام جو برسوں سے نہیں ہو سکا اسے پہلی فرصت میں مکمل کروا کر اہلیان پپلی گھنیر والوں کے دل جیت لیے ہیں چوہدری اظہر صادق جو مرحوم چوہدری محمد یوسف کے مشن کو لے نکلے ہوئے ہیں 08 ماہ کے قلیل عرصے میں چوہدری اظہر صادق نے پی سی لنک روڈز گلیاں پلیاں اور دیواروں کا کام اس کے علاوہ بہاری روڈ،کلجور روڈ،ٹھارہ روڈ گھنیر پل مکڑوٹھی روڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعداد کو پورا کرنا یونیورسٹی کیمپس کی منظوری،ٹرانسفارمر ورکشاپ فری ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی سہولت سمیت تقریبا سات کروڑ روپے کے کام کروا چکے ہیں ڈڈیال میں اتنے کام سابقہ ادوار میں نہیں ہوئے ہیں جتنے کام اظہر صادق نے پہلے سال میں کر دیے ہیں چوہدری اظہر صادق عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں اب تک مکمل کامیاب ہو چکے ہیں اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا کی سیاست نہیں کرتا اللہ نے شاندار موقع فراہم کیا ہے بغیر یہ جانے کہ فلاں نے ووٹ دی یا نہیں دی سب کے کام برابری کی سطع پر کر رہا ہوں تاکہ میرا علاقہ جو ایک عرصہ سے بوسیدہ سیاست کی بھینت چڑھا ہوا تھا کھنڈرات کی شکل میں تبدیل ہوا پڑا تھا اس کی حالت زار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے بغیر وقت ضائع کیے دن رات ایک کیے ہوئے ہوں۔