راجہ توصیف آف پپلی،راجہ اظہر پپلی اور راجہ سخاوت خان آف پپلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق صاحب نے الیکشن میں کیے گئے وعدہ پر علمدرآمد کرتے ہوئے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے پپلی گھنیر نالے پر پل دینے پر ہم وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کیا ہے ہمارا دیرینہ مطالبہ بھی یہی تھا کہ ہم کو پل دیا جائے کیونکہ شدید بارشوں میں جب کھڈ میں طغیانی آتی تھی تو ہمارا راستہ بند ہوجاتا تھا جس سے ہم گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے تھے چوہدری اظہر صادق صاحب نے باقاعدہ طور پر اخبار میں ٹینڈر اشتہار جاری کر کے اہلیان پپلی گھنیر والوں کے دل جیت لیے ہیں ہم امید کرتے ہیں چوہدری اظہر صادق تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گئے اور پپلی گھنیر والوں کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کو پہلی فرصت میں حل کریں گئے۔