کلر سیداں (نامہ نگار) پولیس اور عدالت کا وقت ضائع کرکے بدنیتی سے ملزمان سے ساز باز کر کے اور معاوضہ لے کر سزا سے بچانے کی پاداش میں تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مدعیان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے مسمی قیصر بشیر سکنہ سروہا چوہدریاں کی درخواست پر خالد محمود،فضل کریم اور ذوالفقار علی کو ملزمان نامزد کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا اور دوران تفتیش ملزمان کو برائے شناخت پریڈ حوالات جوڈیشل بھیجوایا اور بعد از شناخت پریڈ درست مکمل ہونے پر ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر کے چالان عدالت کیاجو دوران سماعت مدعی قیصر بشیر نے ملزمان کیساتھ ملی بھگت کر کے اور ملزمان سے معاوضہ وصول کر کے انہیں سزا سے بچانے کی خاطر عدالت سے بری کروا دیا۔اسی طرح ایک اور مقدمہ میں مدعی محمد یونس سکنہ سموٹ نے عابد،جہانگیر اور یاسین کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر کے برائے شناخت پریڈ جوڈیشل بھیجوا دیا۔پولیس نے بعد از شناخت پریڈ اور بعد از برآمدگی چالان عدالت کیا اور بقایا ملزمان کو گرفتار کیا تو مدعی مقدمہ نے تحریری بیان حلفی پیش کیا کہ میں شناخت پریڈ نہ کروانا چاہتا ہوں،عدالت مقدمہ ہذا میں گرفتار ملزمان کو ڈسچارج کر دے۔مدعیان نے مقدمات درج کروانے کے بعد ملزمان سے ساز باز کر کے نہ صرف پولیس بلکہ معزز عدالت کا بھی وقت ضائع کیا۔