سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کلر سیداں میں بیشتر بلدیاتی نمائندوں نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں اجلاس منعقد کئے۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کلر سیداں میں بیشتر بلدیاتی نمائندوں نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں اجلاس منعقد کئے۔ یونین کونسل لوہدرہ میں وائس چیئرمین راجہ محمد یونس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین محمد نوید بھٹی سمیت جملہ اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیات کی بحالی سے متعلق تاریخ ساز فیصلے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوامی نمائندوں کو معطل کر کے ان کے حقوق کو پامال کیا جس سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا عمل رک گیا۔دریں اثناء چیئرمین نے چیف آفیسر تحصیل کونسل راولپنڈی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق چیئرمین یونین کونسلز کو جوابدہ ہیں۔چیف آفیسر یا ایڈمنسٹریٹر کوئی بھی سرکاری ڈاک یاطلاق و لین دین کے حوالے سے کسی بھی درخواست پر احکامات جاری کرنے کے مجاز نہیں۔اگر ایسا کیا گیا تو ان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جائے گی۔دریں اثناء یونین کونسل کنوہا سمیت یونین کونسل بھلاکھر،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور نلہ مسلماناں میں اجلاس منعقد ہوئے جس میں بلدیاتی نمائندوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا گیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر یں اور بلدیانی نمائندوں کے منجمند فنڈز کو فوری طور پر بحال کریں۔

Share.

Comments are closed.