امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال/تھری میرپور چوہدری جہانگیر اکبر کا یونین سیاکھ میں کامیاب پاور شو یونین کونسل سیاکھ سے سینکڑوں آفراد چوہدری جہانگیر اکبر کے قافلے میں شامل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)

امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال/تھری میرپور چوہدری جہانگیر اکبر کا یونین سیاکھ میں کامیاب پاور شو یونین کونسل سیاکھ سے سینکڑوں آفراد چوہدری جہانگیر اکبر کے قافلے میں شامل یونین کونسل سیاکھ میں چوہدری جہانگیر اکبر کی جیت یقینی نظر آنے لگی تفصیلات کے مطابق امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کی یونین کونسل سیاکھ میں کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی کارنر میٹینگ کا انعقاد حاجی محمد ناظم حسین اور چوہدری پرویز نے کیا جس میں یونین کونسل سیاکھ کی عوام نے بھرپور شرکت کی کارنر میٹینگ  میں عوام کا جوش و خروش تھا عوام نے تہیہ کر لیا کے چوہدری جہانگیر اکبر کے قافلے میں بھرپور انداز میں شامل ہو کر حالیہ الیکشن میں چوہدری جہانگیر اکبر کو اسمبلی میں پہنچائیں گے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کے قافلے میں شامل ہو گئے یونین کونسل سیاکھ پہنچنے پر چوہدری جہانگیر اکبر کا والہانہ استقبال کیا گیاءلوگوں کی بڑی تعداد نے امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کے حق میں فیصلہ سنا دیا سیاکھ

کارنر میٹنگ بہت بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی جلسہ کے شُرکا سے چوہدری جہانگیر اکبر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور علاقہ  سیاکھ میرا گھر ہے میں نے یہاں سے تعلیم حاصل کی اور یہاں کے عوام میرے اپنے ہیں میں عوام کے حقوق کیلئے نکلا ہوں جہاں بھی عوام کے ساتھ ظُلم و زیادتی ہو گی آپ مُجھے صف اوّل میں دیکھیں گے میں عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پہ لڑوں گا آج کی یہ کارنر میٹینگ جو جلسہ کی شکل اختیار کر گئی عوام کا مجھ پہ بھرپور اعتماد کی غمازی ہے میں سیاست میں آیا ہی اس لئے ہوں کہ عوام کو اُنکے حقوق دلا سکوں اور ان چوروں ڈکیتوں سے عوام کو چھُٹکارا دلا سکوں تحصیل

ڈڈیال میں باریاں لینے والوں اور سبز باغ دکھانے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں ان شاءاللّٰه کارکنان   کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا الیکشن میں ہار چیت مقدر کا حصہ ہے جس طرح آپ لوگوں نے میری حوصلہ افزائی کی یقین کریں آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ آپ کے اس پیار اور محبت کا قرض چکاوں گاء امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر نے کہا کُچھ اُمیدوار اسمبلی جن کو تبدیلی کا ٹکٹ ملا ہے لوگوں کی منتیں تڑلے کر رہے ہیں کہ ہماری ایک میٹینگ کا انعقاد کر دو ووٹ بے شک ہمیں نہ دینا میں اُنہیں بتانا چاہتا ہوں عوام اُسی کا ساتھ دیتے ہیں اُسی سے پیار کرتے ہیں جو عوام کے ساتھ پیار کرے نہ کہ اپنے ارد گرد جمع کئیے ہوئےکھرپینچووں سے تبدیلی سرکار والے ڈگار سے لے کر سیاکھ تک پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں ووٹ خریدنے کیلئے مزید چوہدری جہانگیر کا کہنا تھا کہ میں نے آج باقاعدہ کارنر میٹینگ سے الیکشن کی کمپئین کا آغاز کر دیا ہے اب ہر گاوں ہر محلہ میں میٹینگز ہوں گی اور عوام کو اُنکے حقوق بتاؤں گے جو اِن چند کھڑپینجوں نے دبائے ہوئے ہیں اُمیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپ سب کے حقوق میرے سر آنکھوں پر میرے دروازے اپ لوگوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے میں اپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر رہوں گاء آپ لوگوں کے بڑھتے ہوئے مسائل اور اس غریب عوام کے ساتھ جو ظلم و زیادتیاں ہو رہی ہیں ان کا حق چھینا جا رہا ہے ان سب باتوں نے مجھے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا ہے کہ آخر کب تک یہ ریت چلے گی ان انشاءاللہ  اب یہ رواج ہم سب مل کر ختم کریں گے خطاب کے دوران تمام حاضرین میٹنگ نے دونوں ہاتھ بلند کر کے امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیامقررین میں چودھری محمود سابق بینک منیجر، چوھدری شبیر،پہا تصور، چیئرمین وسیم بھٹی،چوھدری شباب، جابر کالس، جنید جیدی،چوھدری رزاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ منعقدہ کارنر میٹنگ میں چوھدری آصف گجر اور بڑی تعداد میں عوام علاقہ سیاکھ بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر امیدوار اسمبلی چوھدری جہانگیر اکبر نے میزبان تقریب خواجہ شفیق، حاجی محمد نذیر، چوھدری پرویز، حاجی محمد  ناظم حسین،چوھدری شبیر،عامر چغتائی، چوھدری اسجد،حاجی صابر، چوھدری وسیم، چوھدری زاہد، اللہ دتہ اور تمام اہلیان سیاکھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک شاندار کارنر میٹنگ کی تقریب کا خصوصی انعقاد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈڈ
Share.

Comments are closed.