ہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) گزشتہ روز پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایل اے 6 سماہنی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ممبر آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان المعروف سونی نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔آزاد کشمیر میں سیاسی ماحول پی ٹی آئی کیلئے ساز گار ہے اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس میں برطانیہ پلٹ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی جاوید اختر کی دختر کی رخصتی کے موقع پر مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں تین بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ممبر منتخب ہوا ہوں مجھے علاقہ کے عوام کی بھر پور حمایت و سپورٹ حاصل ہے اور ان کی خواہش پر ہی میں نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ایک سوال کے جواب میں ایم ایل اے نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کو سالانہ دس ملین اضافی ترقیاتی بجٹ دیا گیا لیکن وزیر اعظم نے فنڈز کی بند بانٹ کرتے ہوئے میرے حصے کا فنڈز میرے مقابلے میں ہارے ہوئے شخص کو دے دیا جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی فضا پی ٹی آئی کے حق میں ساز گار ہے،فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں تین بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایم ایل اے منتخب ہوا، حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہے اور میں نے ضرورت محسوس نہیں کی کہ کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کروں مگر اب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کیلئے ایل اے 6 سماہنی سے ایم ایل اے چوہدری علی شان سونی کو پی ٹی آئی کا امیدوار بھی نامزد کر دیا ہے۔


Share.

Comments are closed.