پارٹی ٹکٹ میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گاامیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)

امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  پارٹی ٹکٹ میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا میں نے اپنے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے الیکشن کا میدان سج چکا ہے پولنگ والے دن ہی پتہ چلے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے میرا ماضی کرپشن سے پاک ہے نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی میری کرپٹ لوگوں سے بنتی ہے الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد میرے ساتھ رابطے میں ہے اور اس وقت تک سینکڑوں لوگ میرے قافلے کا حصہ بن چکے ہیں کرپٹ سسٹم کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھوں کا پہلا الیکشن ہے لیکن لوگوں کی طرف سے بھرپور محبت اور پیار مل رہا ہے یہ الیکشن وہی جیت کر کامیاب ہو گا جو زیادہ محنت کرے گا حلقے کے اندر میرے ووٹرز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوا ہے الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑوں کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔۔

Share.

Comments are closed.