امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی سںنڈل میں دبنگ انٹری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)

امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی سںنڈل میں دبنگ انٹری

یوسف بھٹی آف سنڈل نے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں سنڈل کی بھٹی برادری نے آمدہ الیکشن میں امید وار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی بھرپور سپورٹ اور حمایت کا آعلان کردیا آعلان کرنے والوں میں یوسف بھٹی ،فضل کریم ،محمد یوسف ،یاسین بھٹی ،نسیم بھٹی ،سلیم بھٹی، محبوب بھٹی، پرویز بھٹی ،ایوب بھٹی،آفتاب بھٹی ،محمد یاسین، ندیم بھٹی دولت بھٹی ،آصف بھٹی ،ناظم بھٹی ،کبیر بھٹی ،عباس بھٹی ،سلمان بھٹی ،یاسر بھٹی،منیر بھٹی،سخاوت بھٹی ،عامر بھٹی و دیگر شامل ہیں تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا سٹیچ سیکرٹری کے فرائض راجہ نبیل خان  نے سرانجام دئیے تقریب سےیوسف بھٹی،طاہر قیوم ،حاجی گلفراز اور امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد نے کیا طاہر قیوم ،حاجی گلفراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد اپنے والد کا مشن لے کر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ شعیب عابد غریب کا سہارا ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں کامیابی امید وار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کے قدم چومے گی انہوں نے کہا کہ راجہ شعیب عابد کی مقبولیت سے مخالفین کی نیند یں حرام ہو گئی ہیں حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں راجہ شعیب عابد مقبول ترین شخصیت ہیں تمام لوگوں کو راجہ شعیب عابد کے قافلے میں شامل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرا ئیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شامل ہونے والے کو اپنے قافلے میں خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرے والد کی وصیحت تھی کہ جو شخص بھی ایک بار میرے ساتھ چلا ہو اس کی عزت کرنا اور اللہ کے فضل کے کرم سے میں نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا ہوا ہے میرے والد غریب پرور اور غریب کے ساتھی تھےمیں سمجھتا ہوں کہ میرے والد کے بعد کوئی غریب کا ساتھی نہیں رہا جس طرح میرے والد نے آپ لوگوں کا ساتھ دیا انشاء اللہ میں بھی اس طرح  آپ کا ساتھ دونگا  یوسف بھٹی آف سنڈل نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

Share.

Comments are closed.