امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی مقبولت میں دن بدن اضافہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال.(ہارون محمود مغل)

امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی مقبولت میں دن بدن اضافہ آئے روز نوجوانوں کی کثیر تعداد راجہ شعیب عابد کے قافلے میں شامل ہونے لگیں گزشتہ رات ڈھیری قاسم حاجی راجہ گلفراز خان کی رہائشگاہ پر حاجی راجہ گلفراز خان کی قیادت میں اور یاسر چوہدری آف سانولہ پیراں اور محمد رضوان آف منجواڑی کی خصوصی کوششوں سے نوجوانوں کا ایک بڑے گروپ نے امیدوار اسمبلی  راجہ شعیب عابد کے ساتھ باقاعدہ  شمولیت کا آعلان کر دیا نئے شامل ہونے والوں میں  یونین کونسل کٹھاڑ گھنیر سے نبیل احمد، ،نعمان علی،ساجد محمود،ابرار احمد،آصف حسین،ذوہیب احمد،معین احمد،محمد محسن ، یاسین احمد ،یونین کونسل اوناع (بلوح) سے محمد قاسم بلوح،نصیر احمد بلوح،شہزاد احمد بلوح،محمد فیضان بلوح،مانی بلوح،بہاری سے سبیل احمد،محمد طیب ،مہتاب حسین ،جبار حسین ،محمد زین ،منجواڑی سے طالب احمد،چوہدری طبیب،فیصل چوہدری،سہیل چوہدری،شاہد احمد،طاہر احمد،سانولہ پیراں سے چوہدری قیصر،اویس احمد،ارسلان احمد،سنڈل سے عقیل احمد،محمد شفیق اور لطیف  آف بڑھٹی و دیگر نے حالیہ الیکیشن میں امیدوار اسمبلی راجہ شعیب عابد کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا آعلان کر دیا جبکہ اس موقع پر شمولیتی پروگرام سے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد،حاجی راجہ گلفراز خان،راجہ نبیل جمیل اور دیگر نے خصوصی  خطاب بھی کیا امیدوار اسمبلی  راجہ شعیب عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ میں الیکشن میں دستبردار ہو جاوں گا وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں آئے روز نوجوانوں کی کثیر تعداد میرے قافلے میں شامل ہو رہی ہے آپ نوجوان ہی میرے دست و بازوں ہیں میں انشااللہ کارکنان کو کبھی مایوس نہیں کروں گا میں اپنے والد محترم مرحوم عابد راجہ ایڈووکیٹ کا مشن لے کر میدان میں نکلا ہوں انشاء اللہ ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑوں گا الیکشن میں نوجوانوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے آخر میں حاجی راجہ گلفراز خان اور راجہ نبیل جمیل نے تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا

Share.

Comments are closed.