ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جسٹس شیراز کیانی مرحوم کا تعزیتی ریفرنس ڈڈیال میں منعقد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)

ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جسٹس شیراز کیانی مرحوم کا تعزیتی ریفرنس ڈڈیال میں منعقد ھوا چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم اور  جسٹس صداقت حسین راجہ قائمقام مقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں کشمیر تعزیتی ریفرنس کے مہمانان خصوصی تھے صدارت کے فرائض صدر ڈڈیال بار ایسویشن راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ، میزبان ایڈیشنل ڈسڑکٹ سیشن جج راجہ شمریز خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا معزز مہمانان خصوصی نے مرحوم چیف جسٹس راجہ شیراز کیانی کی خدمات کو سراہا  عدل و انصاف کے منصب پر فائز ہونے کے بعد جو کارنامہ ہائے سرانجام دئیے ان کو اچھے الفاظ میں یاد کیا اور ان کی بطور جسٹس گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

مرحوم قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ شیراز کیانی ڈڈیال بار کی طرف سے رکھے گے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے کہا ہے کہ  مرحوم  جسٹس شیراز کیانی دھرتی ڈڈیال کا بڑا نام عدلیہ کا درخشندہ ستارہ تھے اپنے فیصلوں کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتے تھے وہ بڑے مقام پر چلے گے اللہ نے ان کو رمضان کا مہینہ نصیب فرمایا قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ مجھے جب شیراز کیانی کی وفات کی اطلاع ملی اس وقت غم میں نڈھال ہوگیا تھا دوران گفتگو جسٹس صداقت راجہ آبدیدہ ہوگے ڈائس چھوڑ کر اپنی نشست پر بیٹھ گے تعزیتی ریفرنس میں بابر علی خان صدر ھائی کورٹ بار راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ جنرل محسن شیراز کیانی ایڈووکیٹ جسٹس صداقت حسین راجہ قائمقام چیف جسٹس ھائی کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری محمد منیر ریٹائرڈ جج ھائی کورٹ محمد اعظم خان ریٹائرڈ چیف جسٹس سپریم کورٹ فاروق منہاس ایڈووکیٹ صدر سپریم کورٹ بار قاضی محمد محفوظ ضلع قاضی

راجہ فیصل مجید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور فیاض نوابی ایڈووکیٹ اعجاز  نزیر ایڈووکیٹ سردار عبدالحمید ریٹائرڈ جج ھائی کورٹ چوہدری جہانداد ریٹائرڈ جج ھائی کورٹ ابو سفیان ایڈووکیٹ ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ  راجہ علی زمان ایڈووکیٹ  چوھدری صابر حسین ایڈووکیٹ محمود کیانی ایڈووکیٹ راجہ شمریز ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈڈیال سہیم رفیق ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کوٹلی بارخالد حسین گردیزی صدر بارمسعود اے شیخ صدر بار میرپور راجہ آفتاب خان صدر بار مظفرآباد صدر بار راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری عدنان صدیق ایڈووکیٹ نائب صدر  شمس الحق ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ریحان شریف ایڈووکیٹ چوہدری منصف ایڈووکیٹ صغیر غوری ایڈووکیٹ کے علاؤہ آزاد کشمیر بھر سے وکلا میڈیا نمائندگان سیاسی سماجی شخصیات ڈڈیال انتظامیہ مرحوم جسٹس شیراز کیانی کے فیملی عزیز و اقارب دوست و احباب  نے بھی شرکت کی مقررین نے مرحوم قائمقام چیف جسٹس کی خدمات کو سہراتے ہوئے زبردست الفاظ میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی پروگرام کے آخر میں مرحوم جسٹس شیراز کیانی کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے گئے۔۔

Share.

Comments are closed.