کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جسے اتوار کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔15 سالہ سعد ارشد جو کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈھیری داخلی چنام کا رہائشی تھا اپنے سے چھوٹی عمر کے دو ساتھیوں کے ہمراہ قریب ہی واقع ڈیم میں نہانے کیلئے گیا اور اسی دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس پر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو کو طلب کر لیا تا ہم ان کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے اسے مردہ حالت میں پانی سے باہر نکالا۔متوفی چوکپنڈوری میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے میں کلاس نہم کا طالب علم تھا جبکہ اس کا باپ بسلسہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے۔

Share.

Comments are closed.