پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ترقی کے نئے راستے کھول دے گا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ترقی کے نئے راستے کھول دے گا،عمران خان مسلم امہ کے رہنما کے طور پر ابھر رہے ہیں،ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کروانے کیلئے وزیر اعظم نے اپنی کاوشوں کا ذکر کیا تو نام نہاد لبرل مافیا نے مذاق اڑایا، وہ خواب اب حقیقت بن رہا ہے۔عمران خان کا حالیہ دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پرتباک استقبال امید کے نئے دریچے کھول دے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ پنکچر لگا کر اقتدار حاصل کرتی رہی۔انتخابی اصلاحات عوامی مفاد کا معاملہ ہے اسے عوامی نمائندے ہی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

Share.

Comments are closed.