مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو  بحرانوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےمسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو  بحرانوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ن لیگ کے ادوار میں زیادہ مہنگائی نہ تھی جتنی موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت عوام انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔سستے رمضان بازاروں کا ڈونگ رچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کی طرف سے میاں نواز شریف سے مکمل یکجہتی اور محبت کا ثبوت ہے۔آج بھی عوام کے دل میاں نواز شریف کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیاب دراصل میاں نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے۔عوام نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم اور میاں شہباز شریف وزیر اعلی ہونگے۔

Share.

Comments are closed.