مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر ممتاز کاروباری شخصیت عبدالمجید مغل نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر ممتاز کاروباری شخصیت عبدالمجید مغل نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلہ میں وہ پارٹی لیڈر شپ کے قریبی رابطہ میں ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے پروز اصرار پر حلقہ پی پی 7 سے الیکشن لڑیں گے۔حلقہ پی پی 7مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور اگر پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہ اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کو از سرنوآرگنائز کر کے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے نائب صدر جمیل بنگیال نے عبدالمجید مغل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 7سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے دیگر عہدیداروں نے عبدالمجید مغل کے فیصلے کی بھر پور طور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں عملی طور پر ان کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

Share.

Comments are closed.