تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افصل نے سرکاری جنگل سے چوری کی جانے والی لکڑی جنوبی پنجاب میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

 کلر سیداں (نامہ نگار)تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افصل نے سرکاری جنگل سے چوری کی جانے والی لکڑی جنوبی پنجاب میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی کہوٹہ کے سرکاری جنگل سے لکڑکاٹ کر کلر سیداں کی طرف آرہی ہے جس پر سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کر دی اور اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں لاکھوں روپے مالیت کے لکڑ از قسم چیڑ لوڈ کی ہوئی تھی جس کے بارے میں گاڑی کا ڈرائیور کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے لکڑقبضہ میں لے کر ندیم اقبال اور طاہر محمود سکنائے کہوٹہ کو گرفتار کر لیا۔

Share.

Comments are closed.