کلر سیداں میں بھکاریوں کی یلغار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) کلر سیداں میں بھکاریوں کی یلغار، خریداری کیلئے آنے والوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔عید رمضان کے قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے نہ صرف خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین بلکہ سکیورٹی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پیشہ ور اور خود ساختہ معذور بھکاریوں کو صبح کے وقت ایک شہ زور گاڑی کے ذریعے کلر سیداں میں مختلف پوائنٹس پر اتار دیا جاتا ہے جہاں وہ سارا دن رینگ کر بھیگ مانگتے دیکھائی دیتے ہیں۔بھیگ مانگنے کی آڑ میں پیشہ ور خواتین بھی اپنا کام دیکھا رہی ہیں جس کی وجہ سے کلر سیداں میں مصروف شاپنگ سنٹرز میں چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جوخریداری والی جگہوں پر گھس کر خریداری میں مصروف خواتین کے پرسوں سے پیسے نکال کر رفو چکر ہو جاتی ہیں۔کلر سیداں کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.