پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال  چوہدری اظہر صادق نے اپنے ایک تعزیتی بیان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

 ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)

اظہار تعزیت

 پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال  چوہدری اظہر صادق نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد کشمیر شیراز کیانی مرحوم کی اچانک وفات پر دلی اظہار آفسوس و دکھ ہوا غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ برابر کے شریک ہیں خطہ ڈڈیال و اندراہل ایک عظیم اور نفیس شخصیت سے محروم ہو گیاء مرحوم شیراز کیانی کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کھبی پر نہ ہو گاء مرحوم ایک زندہ دل اور نفیس انسان تھے چوہدری محمد یوسف مرحوم کی وفات کے بعد آج شیراز کیانی صاحب کی وفات سے دل بہت دکھی اور افسردہ ہے علاقہ ڈڈیال کی پوری فضاء سوگوار  ہے شیراز کیانی مرحوم جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں

 انہوں نے اپنے عہدہ منصبی کے ساتھ مکمل دیانتداری نبھائی ہے اور وہ نیک سیرت، غریب پرور اور بہترین منصف تھے شیراز کیانی صاحب ایک محنتی، ایماندار، فرض شناس،معاملہ فہم، ملنسار، عاجزی پسند انسان اور ایک دلیر منصف تھےدعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت و بخشش فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں۔آمین

Share.

Comments are closed.