اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی زیر نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری نے اپنے عملے اور پولیس کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں لاک ڈاؤن

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی زیر نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری نے اپنے عملے اور پولیس کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 14 دکانوں کو سر بمہر کر دیا جبکہ موہڑہ پھڈیال کے قریب مین شاہراہ پر واقع وادی ہوٹل اورلالہ جی ہوٹل مالکان کو دس دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کی کہ حکومتی ہدایات پر لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کورونا جیسی موذی مرض سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

Share.

Comments are closed.