کوٹھی میں چوری کی واردات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)کوٹھی میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر سے دو عدد اے سی اور واش رومز اور کچن کی ٹوٹیاں چوری کر کے لے گئے۔محمد غفور نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میرا کزن آصف بیرون ملک ہوتا ہوں جس کی کوٹھی سکوٹ جوڑ داخلی دھمالی میں واقع ہے۔گزشتہ روز دن تین سے چار بجے کے درمیان نامعلوم ملزمان نے میرے کزن کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود دو عدد اے سی جن کی مالیت ایک لاکھ 48 ہزار روپے بنتی ہے اور اس کے علاوہ واش رومز اور کچن کی ٹوٹیاں مالیتی 70 ہزار روپے چوری کرلی گئی ہیں۔

Share.

Comments are closed.