کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ لڑکی کومبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ لڑکی کومبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔ باپ نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔رفاقت علی سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ (ح) جس کی شادی چھ برس قبل میرے بھانجے کیساتھ ہوئی تھی کے بطن سے کوئی اولاد نہ ہے۔میری بیٹی اور داماد ہمارے گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں جبکہ میرا داماد توصیف بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے۔گزشتہ روز بوقت تقریبا 8بجے شب،نماز تراویح کیلئے مسجد گیا اور جب واپس آیا تو میری بیٹی گھر میں موجود نہ تھی جسے اپنے طور پر کافی تلاش کیا مگر اس کا کچھ سراغ نہ مل سکا۔

Share.

Comments are closed.