نماز ظہر کے دوران نمازی کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

 

کلر سیداں (نامہ نگار) نماز ظہر کے دوران نمازی کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔محمد وقار سکنہ ڈھوک ڈھیری نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز دو بجے کے قریب محلہ غوثیہ میں واقع مسجد کے باہر اپنا موٹر سائیکل مالیتی پچاس ہزار روپے کھڑا کر کے خود مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا۔ نماز سے فارغ ہو کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا جسے کوئی نامعلوم ملزم چوری کر کے فرار ہو گیا ہے۔

Share.

Comments are closed.