دو مسافر گاڑیوں کے درمیان ریس کے نتیجے میں اوور ٹیک کرنے والی ٹیوٹا ہائی ایس بے قابو ہو کر الٹ گئی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)دو مسافر گاڑیوں کے درمیان ریس کے نتیجے میں اوور ٹیک کرنے والی ٹیوٹا ہائی ایس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس کے قریب افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری کے قریب مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے کلر سیداں آنے والے ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیاں جنہوں نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے ریس لگا رکھی تھی کہ اسی دوران ایک ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو غلط طریقے سے اوور ٹیک کیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیوروں سمیت دس مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا اور گاڑیوں کو پولیس چوکی چوکپنڈوری کے حوالے کر دیا۔حادثہ کے وقت دونوں ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کر موقع سے بھاگ گئے۔

Share.

Comments are closed.