تحصیل ڈڈیال میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کی عدم دستیابی کہ باعث عوام کا آئے روز کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

 ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر)

تحصیل ڈڈیال میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کی عدم دستیابی کہ باعث عوام کا آئے روز کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے لیکن حکومت وقت اور انتظامی اداروں نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو ناقابل برداشت ہے گزشتہ روز بھی بھوسے سے لدا ٹرک ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث اوور لوڈ ٹرک عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاروں سے ٹکڑا گیاء اور بجلی کی تاروں سے نکلنے والی چنگاریوں نے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے آگ بھڑکا دی جس کے باعث ٹرک میں بھوسہ مکمل راکھ بن گیاء اور ارد گرد کے علاقوں میں خوف کی فضا بھی قائم ہوئی اس حوالے سے صدائے حق پارٹی آزاد حکومت اور مقامی ایم اے سے مطالبہ کرتی ہے کہ تحصیل ڈڈیال میں فی الفور فائر بریگیڈ کی گاڑی کا بندوبست کیا جائیں نہیں تو عید کے بعد کرپشن اور محکموں کے ظلم وستم کے خلاف احتجاجی  مظاہرہ میں اس مطالبہ پر بھی عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر کا سامنا کرنا پڑے گا اگر حالات خرابی کی طرف گامزن ہوئے تو ذمہدار موجودہ حکومت و انتظامی ادارے ہوں گئے۔

Share.

Comments are closed.