انجمن پٹواریاں کلر سیداں نے تحصیل کلر سیداں میں قلم چھوڑ ہڑتال کر اعلان کر دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) انجمن پٹواریاں کلر سیداں نے تحصیل کلر سیداں میں قلم چھوڑ ہڑتال کر اعلان کر دیا۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چوہدری تنویر اختر نے کی۔اجلاس میں تحصیل بھر کے تمام پٹواریوں اور گرداوروں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صدر انجمن پٹواریان پنجاب شاہد عنصر گورائیہ کی ہدایت پر تمام جملہ پٹواریان ضلع راولپنڈی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کلر سیداں میں اپنے دفاتر بند رکھیں گے اور اپنی اپنی حاضری کو تحصیل آفس میں یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تحصیل کلر سیداں میں کسی پٹوار سرکل میں کوئی سرکاری پٹوار خانہ موجود نہ ہے اور اگر ہے تو وہ بوسیدہ حالت میں ہے۔پٹواریوں کے پاس جو ریکارڈ ہے وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس طرح کے بوسیدہ پٹوار خانہ جات میں ریکارڈ محفوظ رکھنا انتہائی مشکل کام ہے۔تحصیل کلر سیداں میں کل 23پٹوار سرکلز ہیں جو انتہائی بوسیدہ حال ہیں۔چند ایک سرکلز گزارہ لائق جبکہ 17 پٹوار سرکلز کے دفاتر تک موجود نہیں۔گزشتہ پچاس برسوں سے حکومت پنجاب اور اعلی آفسران کی طرف سے ان پٹوارخانوں کی مرمتی کا کام کروایا گیانہ ہی نئے پٹوار خانے تعمیر کروائے جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جب تک سرکاری بلڈنگزمہیا نہیں کریں گے اس وقت تمام پٹوار سرکلز تالہ بندی کا شکار رہیں گے۔


Share.

Comments are closed.