عمر نذیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا پیشہ دکانداری ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)عمر نذیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا پیشہ دکانداری ہے اور ایک عدد دکان کرایہ داری پر حاصل کر کے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہا ہوں۔گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح جب دکان پر واپس آیا تو دیکھا کہ مین دکان کے دو عدد تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دکان پر موجود گھی ڈالڈا اور لطیف کے ڈبے،موبائل فونز کارڈز، شمپوں کی بوتلیں،صابن،دالیں،مصالحہ جات مالیتی پچاس ہزار روپے جبکہ سات ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

Share.

Comments are closed.