پی ٹی آئی نے یونین کونسل انکر سے پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال ۔(بیورورپورٹ)

پی ٹی آئی نے یونین کونسل انکر سے پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا چوہدری اظہر صادق نے پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی اور اہم وکٹ گرا دی پیپلز پارٹی تحصیل ڈڈیال کے سینئر نائب صدر سابق وائس چیئرمین یونین کونسل انکر سرور مغل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر چوہدری اظہر صادق پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی شمولیتی پروگرام انکر میں چیئرمین چوہدری محمد عارف کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا جہاں پی ٹی آئی تحصیل ڈڈیال کے صدر چوہدری محمد یاسین، چیئرمین چوہدری محمد اکبر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری ارشد محمود، ٹھیکدار چوہدری عبدالعزیز، چیئرمین راجہ شبیر، چیئرمین چوہدری محمد عارف چاچا چوہدری خادم، چوہدری ساجد بھٹو، ٹھیکدار چوہدری محمود، ملک محمد  طالب، چوہدری ملازم حسین، پہلوان چوہدری افتخار، چوہدری وہاب ارشد، عدنان عارف، وقاص انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔

Share.

Comments are closed.