یونین کونسل کٹھاڑ دلاور خان کے گاوں کلجور میں واقع محی الاسلام مدرسہ صدیقیہ للبنات کلجور میں بچیوں کو دینی تعلیم کے علاوہ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر )

یونین کونسل کٹھاڑ دلاور خان کے گاوں کلجور میں واقع محی الاسلام مدرسہ صدیقیہ للبنات کلجور میں بچیوں کو دینی تعلیم کے علاوہ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے کم عرصے میں اس مدرسے سے بچیاں قرآن کی تعلیم حاصل کر چکی ہیں گزشتہ روز بھی اس مدرسے سے بچیوں نے اپنی دینی تعلیم حاصل کی ہے جن کی دستار پنڈوڑہ ہردو میں منعقد ہوئی جہاں ان کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ہیں یہ ڈڈیال کا ایک منفرد ادارہ ہے جہاں کوالیفائیڈ معلمات کی نگرانی میں بچیوں کو دینی تعلیم کے علاوہ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے بچیوں کو کھانا رہائش ہر قسم کی سہولت فری دی جاتی ہے اس کے علاوہ اس مدرسے کی مزید توسیع کا کام بھی جاری ہے مزید الگ سے کمرے بھی بنائے جا رہے ہیں دیار غیر میں بسنے والے افراد کے تعاون سے مدرسے کی مزید توسیع کا کام بھی جاری و ساری ہے امید کرتے ہیں اگر دیار غیر میں بسنے والے آفراد کا تعاون اسی طرح جاری و ساری رہا تو اس میں مزید بہتری آئے گی اور اسی طرح بچیاں قرآن پاک کی تعلیم مکمل کر کے اس مدرسے سے جائیں گئیں۔۔۔۔

Share.

Comments are closed.