سماجی شخصیت چوہدری حاجی محمد حنیف اور ان کے بہنوئی کی طرف سے 300سو سے زائد خاندانوں کو آشیاء خورد ونوش کے پیکجز کی تقسیم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال(بیورورپورٹ)

سماجی شخصیت چوہدری حاجی محمد حنیف اور ان کے بہنوئی کی طرف سے 300سو سے زائد خاندانوں کو آشیاء خورد ونوش کے پیکجز کی تقسیم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔۔خطہ اندرہل کی سماجی شخصیت چوہدری حاجی محمد حنیف اور ان کے بہنوئی (مرحوم و مغفور)صوفی محمد رضا احمد قادری المعروف صوفی مطلوب حسین کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ صیام قبل غرباء مساکین مجبور لاچار لوگوں میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کر دی گئیں اس سلسلہ میں چوہدری حاجی محمد حنیف کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کے علاؤہ سابق صدر انجمن تاجراں ڈڈیال حاجی محمد خلیل ،سماجی کارکن چچا علی اصغر ،حاجی چوہدری محمد صادق ،حاجی محمد مالک ،سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی یاد رہے کہ چوہدری حاجی محمد حنیف اور ان کے بہنوئی صوفی رضا احمد قادری کے تعاون سے یہ سلسلہ پچھلے چھ سال  جاری وساری ہے ۔ہر سال غریب مجبور اور لاچار لوگوں کو ماہانہ راشن دیا جاتا ہے تاکہ ماہ صیام میں غریب لوگ اپنی سحری اور افطاری آرام سے کر سکیں جبکہ اس موقع پر چوہدری حنیف کا کہنا تھا کہ جن دوست احباب اور فیملی ممبران نے اس کار خیر میں حصہ لیا اللہ پاک ان کو اس کار خیر کا اجر عظیم عطاء فرمائیں(آمین۔)گا دکھی انسانیت کی خدمت ہی افضل عبادت ہے خدمت خلق کرنے سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے جو کام میں نے اور میری فیملی نے آج سے چھ سال قبل شروع کیا تھا وہ کام انشاء آئندہ بھی جاری رکھوں گا انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کوشش رہی کے مخلوق خدا کی خدمت کرو لوگوں کے دکھوں اور تکلیفوں کا احساسِ ہے اللہ پاک نے اگر مزید توفیق دی تو ہر سال پہلے سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کروں گا انہوں نے مزید کہاکہ تھب سروع چنار سمیت پورے اندرہل میں پیکجیز پہنچائیں گئے ہیں تاکہ مجبور لاچار لوگوں کی ماہ صیام میں مشکلات کو کم کیا جا سکیں۔۔

Share.

Comments are closed.