کرونا ایک وبائی مرض ہے جس کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔امسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین و ممبر ضلع کونسل راولپنڈی صائمہ لیاقت ن

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین و ممبر ضلع کونسل راولپنڈی صائمہ لیاقت نے کہا ہے کہ کرونا ایک وبائی مرض ہے جس کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق خواہ کسی بھی ادارے یا پھر سیاسی جماعت سے ہو، آپس میں اختلافات ختم کر کے اس مرض کے خاتمے کیلئے حفاظتی تدابیر کیساتھ ساتھ اگاہی مہم میں عوام میں شعوربیدار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں عوام سمیت مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بغیر حفاظتی تدابیر گھوم پھر رہے ہوتے ہیں جو اس مرض کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بغیر ماسک گھومنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر کے انہیں جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔

Share.

Comments are closed.